Breaking NewsNationalتازہ ترین

بجلی کی بچت اور بازار جلد بند کرنے کیلئے کمرشل فیڈرز پر شام7 بجے بجلی بند کرنے کا فیصلہ

بجلی کی بچت کے لیے وزارت پاور ڈویژن نے بڑے اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری تیار کرلی ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سمری کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی، سمری کے مطابق ملک بھر کےکمرشل فیڈرز کو شام 7 سے رات 10 بجے تک بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، کمرشل فیڈرز پر دن کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہےکہ کمرشل فیڈرز کی بندش سے 5 ہزارمیگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی، شام 7 سے رات 11 بجے تک ٹیوب ویل کے فیڈر ز کی بجلی بھی بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیوب ویل والے فیڈرز بند ہونے سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ ان تجاویز کی اسی ہفتے وزیراعظم اور کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہےکہ تاجروں کی جانب سے دکانیں جلد بند کرنے سے انکار پر متبادل تجاویز تیار کی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں