Breaking NewsNationalتازہ ترین
پی ایم ایس کے پہلے مرحلے کے نتائج کا اعلان
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس پہلے مرحلے کے نتائج کا اعلان کر دیا، جنرل نالج سو نمبر لازمی پرچے میں6513 امیدوار کامیاب رہے۔
بتایا گیا ہے کہ پی ایم ایس کے امتحانات میں21 ہزار6 امیدوار رجسٹرڈ تھے، پہلے مرحلے میں کامیاب ہونیوالے امیدوار اب پی ایم ایس کے دوسرے مرحلے کے امتحانات دینے کے اہل ہوں گے۔
تحریری امتحانات لاہور سمیت پنجاب کی سات ڈویژنز کے امتحانی سینٹرز میں ہوں گے، جن میں فیصل آباد، سرگودھا،ملتان، بہاولپور، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان شامل ہیں۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن کی طرف سے دوسرے مرحلے کے امتحانات دینے کی تاریخ 18 جنوری ہے۔