Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس امتحان کا طریقہ کار تبدیل کر دیا

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال سے پراونشل مینجمنٹ سروس کا امتحان اب دو مراحل میں ہوا کرے گا۔

پہلا مرحلہ سکریننگ مرحلہ ہو گا جو ایک پیپر پر مشتمل ہوگا اس میں سو نمبرز کے سو ایم سی کیوز کے جواب پوچھے جائیں گے، اس مرحلے میں کامیاب اُمیدواران ہی دوسرے مرحلے کا امتحان دے سکیں گے۔

یہ فیصلہ اس بنا پر کیا گیا کہ اُمیدواران کی تعداد بہت زیادہ ہو جاتی ہے اس سال صرف 67 پوسٹوں کے لیے اکیس ہزار امیدوار میدان میں آگئے، ان میں بہت سے سکریننگ ٹیسٹ فیز ون میں ناکامیاب ہو کر فیز ٹو میں داخل ہی نہیں ہو پائیں گے اور کمیشن کے لیے امتحان کا انعقاد نسبتاً آسان ہو جائے گا۔

اس سال کے مقابلے کے امتحان کا پہلا مرحلہ 15 دسمبر کو طے پا چکا ہے اور 18 جنوری سے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگا، لازمی مضامین کے پیپرز 18 سے 20 جنوری تک ہونگے جبکہ آپشنل پیپرز پچیس جنوری سے تین فروری تک ہونگے، امتحانی سنٹر پنجاب کے سات ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر بنائے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button