ملتان سمیت پنجاب بھر میں پی پی ایس سی کے امتحانات جاری ہیں

پنجاب کی سات ڈویژن میں امتحانات جاری ہیں، جس میں 40300 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
گذشتہ روز ممبران پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا، ممبران نے امتحان کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا، ممبر پی پی ایس سی محمد عرفان تارڑ نے ملتان میں امتحانی مراکز کا دورہ کیا، ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن عصمت طاہرہ کا لاہور جوہر ٹاؤن کے امتحانی مرکز جبکہ ممبر زاہد حسین کا سرگودہا اور ڈاکٹر سرفراز احمد وڑائج ممبر پی پی ایس سی نے بہاولپور میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
ڈاکٹر ارشاد احمد ممبر پی پی ایس سی نے فیصل آباد، محمد صدیق شیخ ممبر پی پی ایس سی نے ڈی جی خان میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور ممبر احمد علی کمبوہ کا راولپنڈی میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
ڈائریکٹر پنجاب پبلک سروس کمیشن محمد امجد کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔