Breaking NewsNationalتازہ ترین
پی پی ایس ای کے امتحانات مکمل

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام پی -ایم -ایس کے پہلے مرحلے جرنل نالج کا لازمی پرچہ اور تحصیلدار کے امتحانات کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا، دونوں امتحانات میں مجموعی طور پر 54580 ہزار امیدوار رجسٹرڈ تھے۔
صبح کی پہلی شفٹ میں تحصیلدار کے امتحانات ہوئے،جس میں حاضری 47.66 فیصد رہی،جبکہ دوسری شفٹ پی- ایم- ایس کے امتحان میں حاضری پر 49.92 فیصد رہی۔
پی ایم ایس کے پہلے مرحلے کے امتحان میں 10486 امیدوار اور تحصیلدار کے امتحان میں 16001امتحان میں شریک ہوئے، لاہور سمیت پنجاب کی سات ڈویژنز میں امتحانات لیے گئے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔