Breaking NewsNationalتازہ ترین

پی پی ایس سی نے گریڈ 17سمیت چھوٹے گریڈز کی ہزاروں نوکریوں کے لئے درخواستیں طلب کرلیں

پنجاب پبلک سروس کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوکریوں کے اشتہار میں مختلف نوکریوں کی پیشکش کی گئی ہے۔

ان جابز میں میں گریڈ 17اور اس سے اوپر کی سپروائزر ،گریڈ 16 میں ڈپٹی سپروائزر و نمائندگان محکمہ کی آسامیوں جبکہ امتحانی نگران کی گریڈ 5 تا گریڈ 15 کی آسامیاں شامل ہیں۔

اسی طرح گریڈ ایک تا چار کی نوکریاں جن میں پانی پلانے والے سے لے کر کرسیاں رکھنے والے اور فرنیچر کی صفائی کرنے والے اور مختلف چھوٹے موٹے کام کرنیوالوں کی ضرورت ہے ۔

اشتہار کے مطابق مردو خواتین ان آسامیوں کے لئے درخواستیں دینے کے اہل ہیں جبکہ پنجاب کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے ۔

منتخب افراد کی تعیناتی ان کے ضلع میں ہوگی جبکہ ان نوکریوں کے لئے پنجاب حکومت، وفاقی حکومت اور نیم سرکاری اداروں کے ریگولر ملازمین بھی درخواستیں دے سکتے ہیں۔ منتخب افراد پنجاب پبلک سروس کمیشن کا حصہ ہوں گے، اور انہیں کبھی بھی ڈیوٹی مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے طلب کیا جاسکتا ہے ۔

بھرتی کے لئے ٹیسٹ یا امتحان ہفتہ یا اتوار کو منعقد ہوگا ۔

اپلائی کرنیوالے افراد کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہونا چاہئیے نہ ان کے خلاف کسی قسم کا مقدمہ کسی بھی عدالت میں زیرسماعت ہو۔نوکری کے خواہشمند افراد پنجاب پبلک سروس کمیشن کی آفیشل سائٹ پر موجود رجسٹریشن فارم ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔

جس کوپر کرنے کے بعد اس کی ہارڈ کاپی بنام سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن ایل ڈی اے پلازہ 7 ایجرٹن روڈ نزد ایوان اقبال لاہور ارسال کی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں