Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پی پی ایس سی نے مختلف اسامیوں کے نتائج کا اعلان کر دیا

پی پی ایس سی کا سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن میں اسسٹنٹ کی 99 آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا، اسسٹنٹ کی 99 آسامیوں پر ایک لاکھ سے زائد امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا تھا، جس میں 531 امیدوار تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کر سکے تھے۔

تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو پی پی ایس سی کی جانب سے انٹرویو لیا گیا تھا، انٹرویو میں کامیاب ہونے والے 99 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

اسسٹنٹ کے لیے بدر نعیم، نبیہ فاطمہ، محمد صہیب، محمد سلیمان، مدثر غفار، محمد حنظلہ خالد کامیاب، اسسٹنٹ کے لیے محمد جرت حسین، سید محمد اسد علی، انیزہ اشفاق، علی حمزہ کامیاب ہوئے۔

اسسٹنٹ کے لیے محمد نواز شریف، محمد اکمل، آمنہ حرا، سکھاوت علی، محمد یوسف شہزاد ، عبداللہ بلال، محمد عامر، ہارون اختر، محمد عرفان، محمد آصف کامیاب قرار پائے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈیویلپمنٹ پیڈیا ٹرک کی اسامی پر ایک امیدوار عمارہ ہینہ کامیاب، اسسٹنٹ پروفیسر اورل پیتھالوجی کے لیے دو امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب، اسسٹنٹ پروفیسر اورل پیتھالوجی کے لیے سونیہا وارث اور رابعہ صفدر منتخب ہوئیں ۔

پنجاب پولیس میں جونیئر ٹریفک وارڈن کی آسامیوں کا تحریری امتحان کا کا نتیجہ بھی جاری کردیا گیا، جونیئر ٹریفک وارڈن ساہیوال کی چھ آسامیوں پر سات امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب، جونیئر ٹریفک وارڈن راولپنڈی ڈویژن کی 17 آسامیوں کے لیے کوئی امیدوار تحریری امتحان میں کامیابی حاصل نہ کر سکا، جونیئر ٹریفک وارڈن ملتان ریجن کی 15 آسامیوں کے لیے 08 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کامیاب امیدواروں کی فہرستیں اپنی ویب سائٹ پر بھی آویزاں کر دی، سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد کی جانب سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button