Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پریکٹیکل کی 2 لاکھ کاپیاں تقسیم کرنے کا حکم

محکمہ سکولز نے امتحان شروع ہونے سے تین ہفتے قبل وئیر ہاؤس میں موجود پریکٹیکل کی 2 لاکھ کاپیاں تقسیم کرنے کا حکم دے دیا ۔

بتایا گیا ہے کہ میٹرک کے طلباکا پورا سال گزر گیا، پریکٹیکل کاپیاں تقسیم نہ کی جا سکیں،میٹرک کا امتحان شروع ہونے میں صرف تین ہفتے باقی رہ گئے ہیں، امتحانات سے قبل طلبا نے سکول آنا بھی چھوڑ دیا ہے اب میٹرک کے بچوں کو 2 لاکھ پریکٹیکل کاپی تقسیم کرنے کا حکم دے دیاگیا ہے جس سے ، اساتذہ پریشانی سے دوچارہوگئے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ پریکٹیکل کاپیاں نہ ملنے سے بچے عملی امتحان کی بروقت تیاری نہیں کرسکے۔ جبکہ طلبا کا کہناتھا کہ کاپیاں تقسیم کرنا تھیں تو تعلیمی سال کے آغاز پر کی جاتیں،امتحان سر پر ہیں، 3 ہفتوں میں پریکٹیکل کی کاپیاں کیسے تیارکریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button