Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان ڈویژن میں گڈ گورننس کا عملی ماڈل متعارف کروادیا گیا

کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے سرخ فیتہ اور کرپشن کے مرتکب محکموں کے احتساب کا حکم دیدیا ، جبکہ محکموں میں بہترین کوارڈینیشن کیلئے فائل ٹریکنگ سسٹم بھی نافذ کردیا۔

کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ کمشنر آفس عوامی فلاحی منصوبوں پر خصوصی فوکس کرے گا۔نامکمل سکیموں اور روائتی سستی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر عامر خٹک نے پی ایچ اے، ایم ڈی اے، واسا، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم اور ضلعی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ فائل ٹریکنگ سسٹم کے تحت شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی ہوگی، کسی بھی لیول پر لاپرواہی یا سستی کی بنا پر فائل کو ڈیسک کی زینت بنانے والوں کیخلاف کارروائی کروں گا۔

کمشنر انجینئر عامر خٹک نے شہر اولیاءکی خوبصورتی کیلئے پی ایچ اے کو ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں ثقافتی رنگ کو خصوصی طور پر نمایاں کیا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ زبانی دعوو¿ں کے برعکس عوام کو بیوٹیفکیشن پر عملی کام نظر آنا چاہئیے۔شہر کے تمام پارکوں کا ازخود دورہ کروں گا۔

کمشنر عامر خٹک نے شہر کے اہم چوکوں پر ٹریفک سگنلز کو فنکشنل کرنے بارے رپورٹ طلب کرلی۔انہوں نے کہا کہ روڈ کٹ کی اجازت موقع کا دورہ کر کے دونگا۔

ایم ڈی اے ٹریفک پولیس کیساتھ ملکر ٹریفک پلان مرتب کرے۔ناہموار سڑکیں، گٹروں کے ٹوٹے ڈھکن شہریوں کیلئے اذیت کا باعث ہیں۔ منصوبوں کی تکمیل میں شہریوں کی مشکلات کو مدنظر رکھا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی ملبہ سڑک پر چھوڑ جانے والے ٹھیکہ داروں، محکموں کیخلاف کارروائی کی جائے گی جو بھی منصوبہ زیر تعمیر ہو وہاں پانی کا چھڑکاو¿ لازمی کیا جائے اور ملبہ کو فوری اٹھایا جائے۔

محکمہ تعلیم سکولوں میں مسنگ فیسلٹیز،کسی بھی سکول پر قبضہ،پانی بجلی، فرنیچر وغیرہ کی کمی بارے تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا نے کہا کہ 71 پارکوں میں سے 61 پارکوں کی تزین و آرائش مکمل کی جاچکی ہے۔

شاہ شمس پارک کی تزین و آرائش مکمل ہے جبکہ 2.9 ایکڑ پر محیط جھیل کی اپ گریڈیشن بارے ہلان مرتب کر لیا گیا ہے۔

ایشئین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے جناح پارک کی تزین وآرائش و بحالی کی 7.5 کروڑ روپے کی سکیم منظور کی جاچکی ہے، جس پر جلد ہی کام شروع کردیا جائے گا۔

جبکہ ڈیڑھ کلومیٹر طویل واک ٹریک پی ایچ اے نے ازخود مکمل کر دیا ہے۔

5 میاواکی جنگلات میں سے 4 مکمل کئے جاچکے ہیں۔

ڈائریکٹر ایم ڈی اے راوذکاءنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مدنی فلائی اوور پر 90 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے۔

نگانہ چوک کی کشادگی کا 50 فیصد، ماڈل ٹاو¿ن چوک کی کشادگی کا 90 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے۔

اجلاس میں چونگی نمبر 9 تا چونگی نمبر 8, قمر عباس شہرمید چوک تا شنگریلا کیوزائن براستہ افیسر کالونی میں میں سیوریج لائن ڈالنے کیلئے روڈ کٹ کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فاروق ڈوگر،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر، اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ایوب بخاری، ڈائریکٹر محکمہ تعلیم ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر وسیم رمزی، سی او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی، ایم ڈی واسا اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button