Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری کالجز میں 7 اپریل سے پری فرسٹ ایئر کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

داخلوں کی شرح بڑھانے کیلئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے، سرکاری کالجز میں مقررہ وقت سے پہلے کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کالجز میں 7 اپریل سے نویں جماعت کے نمبروں کی بنیاد پر داخلے کئے جائیں گے، سرکاری کالجز میں پری فرسٹ ایئر کلاسز کا اجراء بھی 7 اپریل سے کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
کالجز میں نویں جماعت کے نمبروں کی بنیاد پر داخلے کئے جائینگے، داخلوں کے لئے سوشل میڈیا سمیت روایتی طریقوں کو اپنایا جائے، سرکاری کالجز میں داخلوں کے لئے کمیونٹی سے رابطہ کیا جائے، کالجز میں ماہانہ ٹیسٹ سسٹم کا اجراء کیا جائے اور ٹیسٹوں کا ریکارڈ بھی رکھا جائے۔