Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ممکنہ سیلاب کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کا آغاز

ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز ضلعی افسران اور ریسکیو ٹیموں نے کشتیوں میں دریائی علاقوں میں پیٹرولنگ کی۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار نے سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز نے حفاظتی بندوں کی انسپکشن، اور کچی تعمیرات کی بھی انسپکشن کی۔

فلڈ ریلیف کیمپ کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسیکو ڈاکٹر کلیم اللہ نے بریفنگ دی ۔

ضلعی ٹیموں نے دریائی علاقوں میں مکینوں کو نقل مکانی کی بھی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے ہیں جبکہ دریائے چناب میں پانی کی صورتحال کی کڑی مانیٹرنگ کررہےہیں۔

طاہر وٹو نے بتایا کہ فی الحال اونچے درجے کے سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ مکمل تیار ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button