Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پری میڈیکل کے طلباء کے لئے بڑی خوشخبری

ایف ایس سی پری میڈیکل کے طلباء بھی انجینئرنگ کرسکیں گے ، پی ای سی نے آئین میں ترمیم کردی۔

پاکستان انجینئرنگ کونسل نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پری میڈیکل طلباء کےلئے انجینئرنگ کرنے کے دروازے کھول دئے اور اپنے آئین میں ترمیم کرتے ہوئے داخلے کے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ای سی کے گورننگ باڈی آرٹیکل 2(a) i) پاکستان میں انجینئرنگ کی تعلیم کے لیے نئے قواعد کی منظوری دی، پری میڈیکل کے طلباء بھی انجینئرنگ میں داخلہ لے سکتے ہیں، تاہم ان کو 8 ہفتوں کا خصوصی پروگرام پڑھنا ہوگا۔

یونیورسٹیاں اپنے داخلوں میں 40 فیصد پری میڈیکل کے طلباء کے داخلے کےلئے مختص کریں گی، ان سیٹوں پر طلباء کومیتھ و دوسرے مضامین پڑھائے جائیں گے تاکہ وہ انجینئرنگ کےلئے قابل ہوسکیں، یونیورسٹی ان طلباء کے ٹیسٹ کا انعقاد کرے گی اور انٹری ٹیسٹ کے پاس ہونے تک یہ داخلے مشروط ہوں گے اور عارضی سمجھے جائیں گے۔

8 ہفتوں کا پروگرام چلانے والی یونیورسٹی کنڈینسڈ پروگرام تیار کرنے اور تدریس، سیکھنے اور تشخیص کے معیار کو یقینی بنانے کی ذمہ دار ہوگی۔

یونیورسٹی داخلے کے لیے میرٹ کا تعین کرنے کے لیے کنڈینسڈ پروگرام کے لیے کوالیفائی کرنے والے طلباء کے لیے الگ سے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کرے گی، پاکستان میں انجینئرنگ کی تعلیم کے لیے پی ای سی کے ضوابط کے آرٹیکل 2(a)(i) کے مطابق انجینئرنگ پروگرامز میں داخلے کے لیے انٹر میں 60 فیصد کی شرط لازمی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button