Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ تعلیم : پری میچور ریٹائرمنٹ کےلئے چیک لسٹ جاری

ڈی پی آئی سکینڈری میڈم زاہد بتول نے پری میچور ریٹائرمنٹ کےلئے چیک لسٹ جاری کردی ۔
جس میں کہاگیا ہے کہ ہیومن ریسورس سسٹم کے ذریعے پری میچور ریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن کے اجرا کےلئے تمام دستاویزات اپ لوڈ کریں، جن میں جوائننگ لیٹر، جتنی بار پروموشن ہوئی اس کی تفصیل ، ٹرانسفر پوسٹنگ کے احکامات کی کاپی ،سکینڈری سکول کا سرٹیفکیٹ، شناختی کارڈ کی کاپی ، تنخواہ کی سلپ، 25سال سروس کا ریکارڈ اور تصدیق نامہ شامل ہے۔
جس کے بعد نوٹیفیکشن مقررہ مدت میں جاری کردیا جائے گا۔