Breaking NewsNationalتازہ ترین

صدر مملکت جی ایچ کیو پہنچ گئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل ہیڈ کوارٹر( جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پر آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جی ایچ کیو پہنچنے پر آرمی چیف نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔
بعد ازاں صدر مملکت کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے یادگار شہداء پرحاضری دی، پھول چڑھائےاورفاتحہ خوانی کی، صدر اور آرمی چیف کے درمیان علاقائی صورتحال ،قومی سلامتی کےامورپر بات چیت بھی کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت کو سائبر سیکیورٹی و دیگر امور پر بریفنگ دی گئی، صدرمملکت نےداخلی وخارجی سیکیورٹی کیلئےپاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کوسراہا اور پاک فوج کی آپریشنل تیاری کو سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں