Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

صدر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن بہاءالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان کا مسلح افواج کو خراج تحسین ۔

صدر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر عبد الستار ملک نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم دفاع وطن کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور قوم کا بچہ بچہ آزمائش کی اس گھڑی میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

بھارت نے رات کی تاریکی میں ایک بزدلانہ کاروائی کی ہے اور پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنا کر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی ہے۔ ہماری مساجد کو دہشت گردی کے ٹھکانوں کے طور پر پیش کر کے دنیا کے سامنے مذہب اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے لیکن ہم اپنی مذہبی اقدار اور شعائر کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔پوری پاکستانی قوم یہ بات باور کرانا چاہتی ہے کہ بھارت کو اس بزدلانہ کاروائی کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی اور قوم کا بچہ بچہ کٹ مرنے کے لیے تیار ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button