Breaking NewsNationalتازہ ترین

ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مہم بھرپور انداز میں جاری

ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو کی ہدایت پر ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مہم بھرپور انداز میں جاری ہے ۔

اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مخلتف علاقوں میں چھاپے مارے ، اور سرکاری نرخوں کیخلاف ورز پر 2 لاکھ سے زائد جرمانے عائد کرکے 5 مقدمات بھی درج کرادیے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے پلیٹ فارم سے مشترکہ لائحہ عمل بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے کہا کہ ہول سیل ڈیلرز،کریانہ ایسوسی ایشن اور ضلعی حکام عوام کو ریلیف دینے کیلئے کمیٹی کے پلیٹ سے فارم سے اقدامات کرینگے۔

رضوان نذیر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے مہنگائی روکنے کیلئے سخت اقدامات کا ٹاسک دیا ہے۔ہول سیل ڈیلرز کو سستی سپلائی دینے کی ہدایت کی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ آٹا،گھی اور اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر خصوصی فوکس ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول سکواڈ بھی تشکیل دیا جارہا ہے۔

اس موقع پر پرائس کنٹرول کمیٹی کے روزانہ اجلاس منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں