روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے اجلاس بلانے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کی جانب سے گراں فروشی کے خلاف مہم کو تیزی کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، تاکہ روزانہ مارکیٹ کے مطابق ریٹس جاری کئے جاسکیں۔
ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے کہا کہ منڈیوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے جائزہ کیلئے ضلعی افسران کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں ہیں، تاکہ منڈیوں سے مڈل مین کا کردار ختم کرکے گراں فروشی کو روکا جاسکے۔
رضوان نذیر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی ہدایت پر تمام دکانوں اور شاپنگ سینٹر میں ریٹس لٹس آویزاں کردی گئیں ہیں، تاکہ عوام کو روزانہ ریٹس سے آگاہ رکھا جائے۔
رضوان نذیر نے ہدایت کی کہ تمام مجسٹریٹس اپنے علاقوں میں انسپکشن بڑھائیں، اور بڑے ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کریں۔