پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں نکل کر عوام کو ریلیف دینے کا ٹاسک

ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے چارج سنبھالتے ہی ضلع میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کریک ڈاؤن کا حکم جاری کیا ہے۔
اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں نکل کر عوام کو ریلیف دینے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ روز چارج سنبھالتے ہی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس طلب کرلئے۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کا پرائس کنٹرول مہم پر خصوصی فوکس ہے تاکہ عوام کو کمیشن مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے شکنجے سے نکالا جاسکے۔
طاہر وٹو نے کہا کہ:ل چکن سمیت اشیاء خوردونوش کے سرکاری ریٹس کے نفاذ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، تمام مجسٹریٹس منڈیوں سے سپلائی چین کی موثر مانیٹرنگ کا میکنزم بنائیں ۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایات کی شنوائی کیلئے ٹول فری نمبر بھی فعال کیا جائے گا کسی بھی شکایت پر ذخیرہ اندوز اور گراں فروشی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی موجود تھے۔