Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو پولٹری کی قیمتیں نیچے لانے کا خصوصی ٹاسک دے دیا گیا

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے پولٹری کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو سخت اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو پولٹری کی قیمتیں نیچے لانے کا خصوصی ٹاسک دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی صدارت میں گزشتہ روز پولٹری ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزمان قیصرانی اور اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر محمود بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ پولٹری ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر چکن کا ریٹ طے کرے گی، تاکہ کوئی ناجائز منافع خوری نہ کرسکے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولٹری کے ریٹس کو سختی سے مانیٹر کرے گی، اور گراں فروشی پر سختی سے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس موقع پر پولٹری ایسوسی ایشن نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button