Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : پرائم منسٹر گرین یوتھ پروگرام کے تحت پودوں کی مہم شروع

پرائم منسٹر گرین یوتھ پروگرام کے تحت بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں پودوں کی مہم شروع ہوگئی ہے، اور اس مہم کا باقاعدہ آغاز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے شعبہ فارمیسی میں پودا لگا کر کی۔

اس موقع پر ڈین پروفیسرڈاکٹر محمد عزیر ، ڈی ایس اے ڈاکٹر محمد فواد رسول ، ڈاکٹر محمد انیس ، ڈاکٹر محمد فرحان ، ڈاکٹر محمد مجید ، ڈاکٹر مقرب اکبر و دیگر بھی موجود تھے۔

فارمیسی سے ملحقہ گراؤنڈ میں طلباء طالبات کی بڑی تعداد نے اس مہم میں حصہ لیا ، اور دو سو پچاس سے زائد پودے لگائے۔

ان پودوں میں امرود، جامن ، سٹرس اور سایہ دار پودے شامل ہیں۔

وائس چانسلر نے اس مہم کو سراہتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم گرین یوتھ پروگرام ایک بہترین اقدام ہے ، اور اس پروگرام کے علاوہ بھی ہر طالب علم کو اپنے حصہ کا ایک ایک پودا لگانا چاہیے تاکہ ہم اپنے ملک کو سرسبز و شاداب بنانے میں کامیاب ہوسکیں۔

یادرہے کہ اس مہم کے تحت دو ہزار سے زائد پودے یونیورسٹی میں لگائے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button