وزیر اعظم عمران خان کی ملتان آمد ، تیاریاں شروع کردی گئیں

وزیر اعظم عمران خان کی ملتان آمد ، تیاریاں شروع کردی گئیں،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو شہر کو چمکانے کا ٹاسک دے دیا۔تمام بڑے چوکوں کو پھولوں سے سجایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر
وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے ملتان کا دورہ کریں گے۔وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔
وزیراعظم جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ملتان کے لئے ترقیاتی پیکیج کا اعلان بھی کریں گے۔

وزیر اعظم کے دورہ ملتان کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہواجس میں تمام محکموں کے افسران کو بہترین انتظامات کی ذمہ داریاں سونپ دیں ہیں اور رابطہ کار کے لئے مختلف محکموں کے فوکل پرسنز مقرر کر دئیے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو شہر کو چمکانے کا ٹاسک دے دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ تمام بڑی شاہراہوں اور بڑے ہسپتالوں کے باہر صفائی کے مثالی انتظامات کئے جائیں۔ شہر کے تمام بڑے چوکوں کو پھولوں سے سجایا جائے۔شہر میں جن مقامات پر نکاسئی آب کے مسائل ہیں انکی فوری اصلاح کی جائے۔