Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہونگی؟ فیصلہ پیر کو ہوگا

حکومت رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہونگی، حکومتی اتحادیوں کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف پر نوازشریف سمیت بیشتر اتحادیوں کی جانب سے حکومت چھوڑنے کیلئے دباؤ بڑھ رہا ہے، جس کے بعد مسلم لیگ ن نے موجودہ حکومت کے مستقبل کے حوالے سے حتمی مشاورت کیلئے اتحادی جماعتوں کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا ہے۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آصف زرداری کو بھی موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لے لیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان لاہور میں اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے اگلے لائحہ عمل اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ،اور انتخابی اصلاحات سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button