Breaking NewsSportsتازہ ترین

وزیراعظم نے تمام سرکاری محکموں کو اسپورٹس شعبے بحال کرنےکا حکم دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے تمام سرکاری محکموں کو اپنے کھیلوں کے شعبے (ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس) بحال کرنےکا حکم دے دیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں دولت مشترکہ اور اسلامی یکجہتی گیمز میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا ، وزیراعظم شہباز شریف نے ایتھلیٹس سے ملاقات کی ، اور میڈل جیتنے والوں کھلاڑیوں کو انعامی چیک دیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی دکھائی، اور میڈل جیت کر قومی پرچم بلندکیا ،اور پاکستان کا نام روشن کیا۔

ملک و قوم کا نام روشن کرنے والوں پر قوم کو فخر ہے، آپ کی کامیابیوں سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، محنت کریں اور کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اولمپیئن جویلین تھرور ارشد ندیم اورتمام کھلاڑیوں کے مطالبات پورے کرنےکا اعلان کیا، اور تمام سرکاری محکموں کو اپنے اسپورٹس شعبے بحال کرنےکا حکم دے دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں