Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامع زکریا : پرنسپل ٹیکسٹائل کالج کی وی سی سے ملاقات

بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ ٹیکسٹائل انجنئیرنگ اور انسٹیٹیوٹ آف میٹریل سائنس کے چیئرمین حضرات نے وائس چانسلر کے ساتھ ملاقات کی ۔

ملاقات میں ڈاکٹر وحید اور ڈاکٹر عبدالشکور نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو امسال داخلوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی، اور طلبہ کی ٹیکسٹائل انجنئیرنگ اور انسٹیٹیوٹ آف میڑیل سائنس میں دلچسپی کے رحجان پر تفصیل سے بات چیت کی ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ان شعبہ جات میں طلبہ کے بڑھتے رحجان اور ریکارڈ داخلوں کو سراہا، اور اساتذہ کرام کو ہدایت جاری کی وہ اپنے شعبہ جات کے وقار میں مزید اضافہ کریں، اور محنت کے بل بوتے پر یونیورسٹی میں اپنے شعبہ کی الگ پہچان کو قائم رکھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button