Breaking NewsEducationتازہ ترین

پرائیویٹ اکیڈمیوں میں پڑھانے والے اساتذہ کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

محکمہ سکولز نے پرئیوایٹ اکیڈمیوں میں پڑھانے والے اساتذہ کو رجسٹر کرنے کافیصلہ کرلیا، جس کےلئے اساتذہ کا ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔

بتایاگیا ہے کہ پنجاب میں ہزاروں پرائیویٹ اکیڈمیاں ہیں، جن میں میٹرک اور انٹر پاس اساتذہ کے پڑھانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اکیڈمز میں غیر تجربہ کار اور پروفیشنل ڈگری نہ رکھنے والے اساتذہ کی بھرتی کے باعث طلبا کا مستقبل خطرے میں ہے۔

اکیڈمی میں پڑھانے والے خواہشمند اساتذہ کو ٹیسٹ دینا ہوگا۔ اساتذہ کا ٹیسٹ لینے کیلئے الگ سے باڈی تشکیل دی جائے گی۔لائسنس کے حصول کیلئے امیدوار کا کم سے کم بی اے یا بی ایس ای ہونا لازمی ہوگا۔

پرائیویٹ باڈی ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد اساتذہ کو لائسنس جاری کرے گی۔

لائسنس کے حصول کے بعد اساتذہ کسی بھی پرائیوٹ اکیڈمی یا ادارے میں پڑھا سکیں گے۔بغیر لائسنس کسی ٹیچر کو پرائیوٹ اکیڈمی یا ادارے میں پڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پنجاب بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اکیڈمیز کی رجسٹریشن کا عمل 15 جولائی تک مکمل کریں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق قواعط و ضوابط کےخلاف ورزی پر متعلقہ اکیڈمز کو سیل کردیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں