پرائیویٹ سکولوں کے 1 کروڑ طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم تقریباً ایک کروڑ طلباء کا مستقبل خطرے میں ہے کیونکہ 31 مارچ کے بعد 1 لاکھ 8 ہزار سکولز کو رجسٹریشن سے محروم ہونے کا خطرہ ہے۔
گزشتہ 6 ماہ سے کسی بھی پرائیویٹ سکول کو نئی رجسٹریشن یا تجدید نہیں کی جا سکی، جس سے سکول انتظامیہ شدید پریشانی کا شکار ہے۔
محکمہ سکولز ذرائع کے مطابق پرائیویٹ سکولوں کے سربراہان رجسٹریشن اور تجدید کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کے سکولوں کی رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کی جائے۔
تاہم حکام کا کہنا ہے کہ بسوں کی خریداری کو سکولوں کی رجسٹریشن سے مشروط کرنے پر قواعد و ضوابط میں ترمیم کی جا رہی ہے، جس کے بعد رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔
قواعد و ضوابط میں تبدیلی کے فورا بعد سکولوں کی رجسٹریشن کھول دی جائے گی، جس سے سکول انتظامیہ اور طلباء کو ریلیف ملے گا۔