Breaking NewsEducationتازہ ترین
پرائیویٹ سکولوں نے فیسوں میں اضافہ کردیا، تین مہینے کی ایڈوانس فیسوں کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری
پرائیویٹ سکولوں نے چھٹیوں سے قبل لوٹ مار مچادی، والدین پریشان، گرمی کی چھٹیاں کل 28 مئی سے ہورہی ہیں

گرمیوں کی چھٹیوں سے پہلے پرائیویٹ سکولوں نے فیسوں میں اضافہ کر دیا جبکہ پڑھائی اب تین مہینے بعد ہی شروع ہو گی۔
محکمہ سکولز حکام کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں بعض پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں 26 فیصد اضافے کی کوشش کی ہے، جو ہائی کورٹ کے فیصلے کی کھلی خلاف ورزی ہے والدین قطعی طور پر یہ ادائیگی نہ کریں اور تین ماہ کی یکمشت ادائیگی بھی نہ کریں۔
سکولوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ہر ماہ کی فیس وصول کریں ۔