Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نجی سکول و کالجز کے پرنسپلز کے وفد کا ایئر یونیورسٹی کا دورہ

ڈائریکٹر ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس چک 5فیض ڈاکٹر غلام علی نے نجی سکول وکالجز کے پرنسپلز کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایئر یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے کردار ادا کر رہی ہے ۔کیمپس میں تعلیم کیساتھ ساتھ طلبہ کی کردار سازی پر بھی توجہ دی جارہی ہے ۔

ہم چاہتے ہیں کہ ایئر یونیورسٹی کے طلبہ ڈگری لینے کے بعد ملکی ترقی میں کردار ادا کریں ۔کیمپس میں تعلیم اور ڈسپلن پر سمجھوتہ نہیں کیاجاتا، یہی وجہ ہے کہ ایئر یونیورسٹی کا شمار ملکی سطح پر ٹاپ ٹین یونیورسٹیز میں ہوتا ہے ۔

اس موقع پر ایچ او ڈی میتھ میٹکس ڈاکٹر زبیر اکبر قریشی ، ایچ او ڈی کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر کلیم رزاق ملک، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ممتاز خان نیازی ، ایڈمن آفیسر منیر احمد بھی موجود تھے ۔

قبل ازیں ایچ او ڈی برنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر میاں محمد عباس نے وفد کو کیمپس میں جاری پروگرامز بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس میں رواں سال سائبر سکیورٹی اور ایوی ایشن منیجمنٹ کے پروگرامز کو شروع کیاگیا ہے، جو جنوبی پنجاب کے طلبہ کیلئے کسی تحفہ سے کم نہیں ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button