Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پرائیویٹ سکولز نے تعلیمی سال اپریل میں شروع کرنے کا مطالبہ کردیا

رواں برس حکومت نے کورونا کے مسائل کی وجہ سے نیا تعلیمی سال اگست میں شروع کرنے کافیصلہ کیا تھا ، جس پر اب پرائیویٹ سکولز حکا م نے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ تعلیمی سال اگست میں شروع کرنے کے فیصلے کو واپس لیا جائے،حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو ملک بھر کے نجی ادارے نیا تعلیمی سال اپریل میں شروع کریں گے۔

لاک ڈاون میں سکول بند ہونے سے نجی تعلیمی ادارے مالی بحران کا شکار ہیں، اس لئے حکومت بلا سود قرضے اور ٹیکسوں میں چھوٹ دے، فیسوں کے اعتبار سے سکولوں کی درجہ بندی کی جائے اور حکومت نجی تعلیمی اداروں کو سٹیک ہولڈر تسلیم کرے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button