Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

موسم گرما کی تعطیلات ، پرائیویٹ سکولوں نے ایڈوانس فیسوں کی وصولی شروع کردی

پرائیویٹ سکولوں نے پابندی کے باوجود موسم گرما کی تعطیلات کی ایڈوانس فیس وصولی شروع کردی۔

بتایاگیا ہے کہ حکومت کی طرف سے موسم گرما کی چھٹیوں کی فیس اکھٹی لینے پر پابندی ہے ، اور سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر ماہ فیس وصول کریں گے تاکہ والدین پر بوجھ نہ پڑے۔

مگر بڑے پرائیویٹ سکولوں نے پابند ی کو ہوا میں اڑا دیا ، اور ابھی فیس وصول شروع کردی ۔

جس پر والدین نے احتجاج کیا ہے ان کا کہناہے کہ عید بھی سر پر ہے، ان سے اپریل کے مہینے کے ساتھ مئی جون کی فیس بھی طلب کی جارہی ہے، جبکہ اگلے مہینے جولائی اگست کی فیس لی جائے گی ۔

یہ حکومتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے، انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں ، اور ایڈوانس فیسوں کی وصولی کا سلسلہ بند کرائیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button