Breaking NewsEducationتازہ ترین

پرائیویٹ سکولوں کی مشکلات اضافہ ، سکول کونسل تشکیل نہ دینے والے سکولوں کا لائسنس تجدید نہیں ہوگا

سکول کونسل تشکیل نہ دینے والے نجی سکولوں کے لائسنس کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا، ہرسال نجی سکولوں کو لائسنس کی تجدید کیلئے ایجوکیشن اتھارٹیز کو اپلائی کرنا ہوتا ہے، اپلائی کرنے پر ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے نجی سکولوں کو لائسنس میں ایک سال کی توسیع دی جاتی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کےمطابق ہر سکول کیلئے کونسل کا قیام لازمی ہے، سکول کونسل میں7 ممبران پر مشتمل ہوگی، جس میں ایجوکیشن اتھارٹی کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔

پرنسپل سکول کونسل کا چیئرمین ہوگا، ٹیچر، والد اور ماہر تعلیم بھی سکول کونسل کے ممبر ہونگے، ہائی سکولوں میں ایک ٹیچر پرائمری سیکشن سے لازمی لیا جائے گا، ایک ممبر سیکرٹری ایجوکیشن خود یا ان کی ہدایت پر بنایا جائے گا، سکول کونسل کا انتخاب 2 سال کیلئے کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول کونسل کی میٹنگ کا انعقاد ہرماہ کروانا لازمی ہوگا، شکایات باکس سکول کے مرکزی گیٹ پر لگایا جائے گا، تمام شکایات سکول کونسل کے ممبران کے سامنے کھولی جائیں گی۔

تشدد، جنسی طور پر ہراساں سے متعلق والدین کی شکایات کو سکول کونسل کی زیرنگرانی حل کیا جائے گا، نصابی و غیرنصابی سرگرمیوں سمیت بجٹ کا ریکارڈ بھی سکول کونسل میں رکھنا لازمی ہوگا۔

جس پر پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہےتو محکمہ سکولز نے اس کو رجسٹریشن سے منسلک کردیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں