Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں پرائیویٹ عملے کے امتحانی ڈیوٹی کرنے پر پابندی عائد کردی گئی
حکومتی احکامات کی روشنی میں تعلیمی بورڈز کے تحت آئندہ ہونے والے میٹرک اور انٹر امتحانات میں پرائیویٹ عملہ تعینات کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، تعلیمی بورڈز نے پابندی کے حوالے سے ڈائریکٹر کالجز اور سی ای او ایجوکیشن اتھارٹیز کو آگاہ کردیا ہے۔دونوں افسران اپنے اضلاع میں سکول وکالج سے سرکاری اساتذہ فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔
سکول پرنسپل، ہیڈ ماسٹر، سپرنٹنڈنٹ اور ریذیڈنٹ انسپکٹر صرف سرکاری ٹیچرز فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔
احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے افسران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔