اساتذہ کےلئے بڑی خوشخبری
پرائیویٹ ہونے والے سکولوں کے اساتذہ بھی ٹرانسفر کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے کہا ہے کہ پیف کو جانے والا کوئی سکول لاک نہیں ھے، اس کے اساتذہ تبادلے کےلئے اپلائی کرسکتے ہیں، جن اساتذہ کے سکولز پیف کو جا رہے ہیں وہ اوپن میرٹ پہ ٹرانسفر اپلائی کر کے اپنی مرضی کا سکول سلیکٹ کر سکتے ہیں، لیکن ان کے آرڈر اس وقت ہوں گے جب سکول پیف کو ہینڈ اوور ہوگا یا کوئی اور ریشنلایزیشن کے درخواست دے گا۔
کسی پہ ایس ٹی آر کی شرط موجود نہیں جن سکولز میں سیٹ تو موجود لیکن ٹیچر کی ضرورت نہیں وہاں ٹرانسفر نہیں ہوگا جن سکولز کی سیٹیں لاک ھوئی وہاں وہ سیٹ نظر نہیں آ رہی، فیمیل پی ایس ٹیز دونوں طرف اپلائی کر سکتی لیکن میل صرف میل ونگ میں کر سکتے ہیں۔
ان کو ماڈل سکولز میں بھی اپلائی کی اجازت نہیں، ریشنلایزیشن آرڈر بھی ان ٹرانسفرز آرڈر کے ساتھ ہی ہونگے لہذا جو سر پلس ھیں ان کو ٹرانسفر کردیا جائے گا ۔