Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ملتان ریجن : وہاڑی،خانیوال،اور لودھراں کے بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران کےلئے نقد انعام

ریجنل پویس آفیسر ملتان رفعت مختار راجہ نے ملتان ریجن وہاڑی،خانیوال،اور لودھراں کے بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران میں نقد انعام تقسیم کئے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جرائم کے سد باب میں ان پولیس افسران کا کلیدی کردار ہے، جس کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر پولیس گرفت میں آئے اور وارداتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، ایسے پولیس افسران ہمارا سرمایہ ہیں۔ان کی حوصلہ افزائی وقت کا تقاضا ہے تاکہ وہ پہلے کی نسبت مزید بہتر انداز میں دلجمعی سے فرائض ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان پولیس افسران نے آرگنائزڈ کرائم کے خلاف بھر پور کاروائی کر کے سماج دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا۔

آخر میں انہوں نے دیگر پولیس افسران کو بھی ہدایات دی کہ وہ بھی اپنے پیشہ وارانہ فرائض دلجمی سے سر انجام دیں تا کہ ان کو بھی نقد انعام سے نوازا جائے۔

سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں انسپکٹر سعید احمد سیال، انسپکٹر ناصر علی تبسم ، سب انسپکٹر نزاکت علی، سب انسپکٹر ضیاء الرحمان ، سب انسپکٹر عون عباس، سب انسپکٹر سعید احمد ، سب انسپکٹر عمران گل، سب انسپکٹر اظہر عباس، سب انسپکٹر کلیم چوہان ، سب انسپکٹر غلام صابر ، سب انسپکٹر غلام مصطفیٰ ، سب انسپکٹر طاہر سعید وغیرہ ، ڈسٹرکٹ وہاڑی سے سب انسپکٹر محمد اکرام ، سب انسپکٹر امجد صدیقی ، سب انسپکٹر محمد عثمان ، سب انسپکٹر محمد عباس ، سب انسپکٹر انیس انور , سب انسپکٹر شاہد ندیم ، سب انسپکٹر راشد ندیم ، وغیرہ ، ڈسٹرکٹ خانیوال سے سب انسپکٹر سعد بن سعید ، سب انسپکٹر ذیشان احمد، سب انسپکٹر شعبان خالد، سب انسپکٹر اخلاق احمد ، ڈسٹرکٹ لودھراں سے سب انسپکٹر مزمل حسین ، سب انسپکٹر محمد عرفان ، سب انسپکٹر عبد الرحمن، کانسٹیبل زاہد رسول ، کانسٹیبل قسور عباس، کانسٹیبل راشد حمید ، لیڈی ہیڈ کانسٹیبل شمیم اختر، لیڈی ہیڈ کانسٹیبل منور سلطانہ ، ٹریفک اسسٹنٹ زوالفقار علی ، ٹریفک اسسٹنٹ وقاص علی وغیرہ شامل ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button