ایمرسن یونیورسٹی میں تقریب تقیسم انعامات

ِایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک کی صدارت میں 14 اگست یومِ آزادی پاکستان کے حوالے سے گزشتہ ہفتے ہونے والے ملی نغموں ، تقریروں ، مضموں نویسی اور پینٹنگ کے مقابلوں میں پوزیشن لنیے والے طلباء و طالبات میں تقسیم انعامات کےحوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔
جس کے مہمان خصوصی دی ایمرسونینز کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی تھے، تقریب میں مختلف شعبہ جات کے چیرمینز، ٹیچنگ سٹاف، انتظامی آفیسران اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
دی ایمرسونینز کے صدر اور مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نےکہا کہ یہ ایمرسن کی خوش قسمتی ھے کہ اس کو ڈاکڑ شوکت ملے جیسا محنتی، قابل اور ایماندار وائس چانسلر ملا۔
تمام لوگوں کو مل کر ایک قوم کے طور پر کام کرنا ھو گا۔
اس کے بعد طلباء و طالبات میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ تقسیم کی گئیں ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک نے اپنے صدارتی خطاب میں وطنِ عزیز پاکستان کے حصول کے لیے بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال دیگر سیاسی راہنماوں کی کوششوں کو سراہا۔