Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنمنٹ کالج برائے خواتین چونگی نمبر 14میں طالبات کے اعزاز میں تقریب

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین چونگی نمبر14میں طالبات کی صلاحیتوں، کاوشوں اور کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس کے مہمان خصوی ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن ڈاکٹرفرید شریف تھے ۔
پروگرام کی صدارت کالج ہذا کی پرنسپل مسز صوفیہ منصور نے کی۔

پرنسپل’’مسز صوفیہ منصور نے اپنے خطاب میں کالج کی گزشتہ کارکردگی کا اجمالی جائزہ پیش کرتے ہوئے اپنی تمام ٹیم بالخصوص اساتذہ کی کوششوں کو سراہا اور کہا کے اساتذہ نصابی آور ہم نصابی سرگرمیوں میں جانفشانی کے ساتھ میرے ہم رکاب رہے ہیں۔

اس تعلیمی ادارے کی ہمہ جہت ترقی اور انٹر اور ڈگری کلاسز کے رزلٹ انتظامیہ اور اساتذہ کی شب و روز محنت اور حسن کارکردگی منہ بولتا ثبوت ہیں ۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر فرید شریف نے کالج ہذا کو تعلیمی اُفق کا روشن قرار دیتے ہوئے پرنسپل اؤر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ کالج کی پرنسپل اؤر انتظامیہ نے ہمیشہ سچ لگن آور جذبے کے ساتھ کوشاں رہی ہیں اس سال اے ڈی اے ، اوراے ڈی ایس نتائج میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج چونگی نمبر 14۔ 67.29%کے ساتھ ملتان کے تمام کالجز میں پہلے نمبر پر رہا۔

ان میں سرفہرست اے ڈی اے کی طالبہ ’’ماہاافضل‘‘ ہے جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے 800میں سے 637نمبر حاصل کرکے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

تعلیمی میدان میں جھنڈے گارنے کے ساتھ ساتھ کالج کی طالبات نے کھیلوں کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا۔

کامیاب نوجوان کے سلسلے میں اسلام آباد میں منعقدہ میجز میں کالج کی دس طالبات نے حصہ لیا ان میں سے دوطالبات انشا اور شیزا نے انٹر یونیورسٹی سکوائش میں گولڈ میڈلز اور فٹ بال میں برونز میڈل حاصل کئے، اسی طرح آل پاکستان انٹربورڈ کرکٹ جس میںشب میں ملتان بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

کالج کی طالبات عائشہ صفدر۔ مریم بتول۔ لائبہ مبارک نے گولڈ میڈلز حاصل کرکے کالج کا نام روشن کیا۔ اس کے علاوہ کالج طالبات وائیہ بخاری اور اقصی صفدر نے انٹر تحصیل اور ڈسٹرکٹ لیول پر ٹیبل ٹینس میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرکے اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے۔

غیرنصابی سرگرمیوں میں بھی کالج کی طالبات نے پچھلے دنوں منعقدہ پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے ڈرامہ کی کیٹیگری میں طالبات نے ڈرامہ ’’سوہنی مہینوال‘‘ میں اپنی شاندار کرکارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ڈسٹرکٹ اور ڈویژن لیول میں پہلی پوزیشن حاصل کی ،ان طالبات میں تانیہ۔ کرن شہزادی، مریم، زرنیب بی بی، تاجور، عمارہ، دعائے بتول، ماریہ سرور، ایمان، عائشہ عامر،نادیہ لطیف، نمرہ انور شامل ہیں۔

طالبات کے علاوہ اساتذہ کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو بھی تعریفی اسناد دی گئیں ، جن میں شعبہ اسلامیات کی اسسٹنٹ پروفیسر مسز شادیہ بانو، انگلش کی اسسٹنٹ پروفیسر مسز بلقیس ایجوکش کی مسز شمسہ، مطالعہ پاکستان کی اسسٹنٹ پروفیسر عائشہ احمد آور عربی کی اسسٹنٹ پروفیسر مسز رو بیلہ شامل تھیں۔

تقریب کے اختتام میں پرنسپل مسز صوفیہ منصور اور ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر فرید شریف نے طالبات اور اساتذہ کو اعزازی اسناد تقسیم کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں