Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف آفس میں بڑی تقریب

میٹرک امتحانات 2024میں پوزیشنز حاصل کرنے والے پیف کے طلباء کے اعزاز میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد ہوا، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک پارٹنر سکولوں کے میٹرک امتحانات 2024 میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء میں مفت لیپ ٹاپ اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا بہترین ماڈل ہے اوریہ پیف کے سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن کی ایک زندہ مثال ہے کہ آج پیف سے منسلک طلباء بورڈز میں پوزیشنز حاصل کر رہے ہیں وہ آئندہ زندگی میں بہترین کارکردگی اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

تقریب میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو، پارلیمانی سیکرٹری سکول ایجوکیشن نوشین عدنان، ممبر چیف منسٹر ٹاسک فورس مزمل محمود، پروگرام ڈائریکٹر (پی ایم آئی یو) فاروق رشید، منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

ماریہ بنتِ عبدالرحمن نے ڈی جی خان بورڈ میں 1187 نمبر حاصل کر کے اول پوزیشن حاصل کی ہے مریم بی بی نے ساہیوال بورڈ میں 1116نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
محمد عمیر اور علینہ آصف قریشی نے ڈی جی خان بورڈ میں 1185 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سرگودھا بورڈ میں سمیہ کرن نے1180نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) سے منسلک پارٹنر سکولوں کے تقریباً 1 لاکھ سے زائد طلباء نے میٹرک سالانہ امتحان 2024 میں شرکت کی اور نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button