Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نمل یونیورسٹی میں تقریب کا اہتمام، طلباء میں انعامات تقسیم

نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز ملتان کیمپس میں طلباء کیلئے تقریب کا انعقاد ، مقابلہ جیتنے والے طلبا میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز وفاقی سرکاری نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز ملتان کیمپس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں انٹر کالجز سپورٹس مقابلوں میں پوزیشن ہولڈر طلباء کے درمیان تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کئے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ملتان کیمپس بریگیڈئیر اسد رضا نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کرانا ہماری یونیورسٹی کا خاصہ ہے، ایسی سرگرمیاں طلباء کی ذہنی نشونما کیلئے نہایت ضروری ہوتی ہیں، اور ان کے ذریعے طلبا کا چھپا ہوا ٹیلنٹ بھی سامنے آتا ہے، ادارہ مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیاں منعقد کراتا رہے گا۔

تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مس امبرساجد، مختلف شعبہ جات کے سربراہان ، ڈاکٹر سعید احمد کھاکھی ، ڈاکٹر ارشد علی ، سینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم ، ڈاکٹر راؤ اکمل علی ، محسن علی خان اور دیگر بھی شریک تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button