Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف سکولوں کے لئے بڑے انعامات کا اعلان

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے بہترین کارکردگی دکھانے والے پارٹنر سکولوں کے لئے انعام کا اعلان کردیا۔

بتایا گیا ہے کہ اچھی کارکردگی دیکھانے والے پیف پارٹنر سکولوں کے لئے12 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا گیا، سکولوں کو بچوں کے رزلٹ سہولیات کی فراہمی اور ٹیچرز کوالفیکیشن کی بنیاد پر کیش انعامات سے نوازا جائے گا۔

پہلی پوزیشن پر بارہ لاکھ روپے انعام دیا جائےگا، دوسری پوزیشن پر 8 لاکھ روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر سکولز کو 6 لاکھ روپے بطور انعام دیا جائے گا، چوتھی اور پانچویں پوزیشن والے سکولز کو 2 لاکھ روپے دیا جائے گا۔

اس سلسلے میں پیف نے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں حاصل کردہ نمبرز کی باقاعدہ گریڈنگ جاری کردی، بچوں کے نتائج میں گریڈنگ کی بنیاد پر سکولوں کے ناموں کو شامل کیا جائے گا۔

پیف حکام کےمطابق انعامی رقم سکولوں اور بچوں کی ویلفیئر پر خرچ ہوسکے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button