Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا

گورنر ہاوس پنجاب میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں 40 شخصیات کو اپنی فیلڈ میں نمایاں کارکردگی دکھانث پر ایوارڈز سے نوازا گیا
زکریا یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمدعلی شاہ کو تعلیم کے میدان میں شاندار کاکردگی دکھانے ، تین یونیورسٹی میں بطور سربراہ عمدہ ایڈمنسٹریشن پر ستارہ امیتاز سے نوازا گیا ۔
گورنر بلیغ الرحمان نے ان کو ستارہ امتیاز سے نوازا، ڈاکٹر محمد علی شاہ کاکہنا تھا کہ یہ اللہ کا کرم ہے کہ میرٹ پر کام کرنے پر حکومت نے ان کو اس اعلیٰ ایوارڈ کے لئے چنا ، مستقبل میں بھی تعلیم کے فروغ اور میرٹ کو یقینی بنانے کےلئے اپنی کاوشیں جاری رکھوں گا۔