Breaking NewsNationalتازہ ترین

سسٹم کی پیچیدگی کے باعث یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری دشوار، روزے داروں کی لمبی قطاریں

حکومت کی جانب روزے داروں کو کمر توڑ مہنگائی سے بچانے کےلئے یوٹیلیٹی سٹورز کی جانب سے اربوں روپے کی سبسڈی دی گئی ، جس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنا ایک خواب سا بن گیا ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر دو مختلف قسم کی سبسڈی پروگرام اور سسٹم کی پیچیدگی کے باعث عملہ بھی عاجز آگیا، جس کے باعث سٹورز لمبی قطاریں اور بحث و تکرار معمول بن گیا ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر 20مارچ سے شروع ہونے والے رمضاں پیکج میں شامل آئٹمز کی خریداری کے لئے عام خریدار کو عمومی رعایت اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل گھرانوں کو مزید خصوصی رعایت دی گئی ہے۔

جس کےلئے سسٹم میں موجود ان کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایک او ٹی پی کوڈ آتا ہے جس کو خریداری کے وقت بل بناتے ہوئے اندراج کروانا پڑتا ہے، جس کے بعد مخصوص گھرانوں کے بل میں مزید رعایت ہوتی ہے۔

خریداری کے وقت آنے والے کوڈ سٹور عملہ کے لئے سہانے روح بن گیا، کبھی ان ویلڈ کوڈ کا ایرر آتا ہے تو کبھی نیا کوڈ بنانے کا کہا جاتا ہے، جس میں خاصا وقت صرف ہوتا ہے۔

ایک سٹور پر ایک ہی بلنگ کاؤنٹر ہونے کے باعث دوسرے خریدار کا بل بھی نہیں بن سکتا، اور سٹور کے باہر خریداروں کی لمبی قطاریں اور سٹور میں خریداری کے بعد بل بنوانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

مختلف خریدار ہونے کے باعث کبھی بل بنواتے ہوئے کوڈ کا انداراج ہوتا اور کبھی نہیں، سیکوئینس ایک جیسا نہ ہونے باعث عملہ بھی شدید نالاں ہے۔

خریدار اور عملہ کا کہنا ہے کہ محکمہ کے افسران کو آسان سسٹم بنانا چاہئے جس سے تیز رفتاری سے کام ہو، روزے کی حالت میں مسلسل کام اور اوپر سے کوڈ غلط، سسٹم ڈاؤن ہو جانے باعث بل نہ بننا بڑا مسلہ ہے، جس کو حل کرنا ضروری ہے، تا کہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یاد رہے کہ اس مرتبہ سبسڈی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے جانب عام خریداری کےلئے بھی پہلے موبائل سے مخصوص نمبر پر میسج کرنے کا کہا گیا تھا ، جس کے بعد رمضان پیکج پر عام خریداری کےلئے بھی الگ کوڈ درکار ہوتا تھا اور بی آئی ایس پی پروگرام میں شامل گھرانوں کے لئے بھی الگ کوڈ درکار ہوتا تھا۔

تاہم عام خریداری کے لئے کوڈ کی شرط ختم کردی گئی ہے، پھر بھی سٹورز پر دو مختلف قسم کے سبسڈی موڈیول کے باعث دشواری کا سامنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں