Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

نئی کالونی کے لئے سروے شروع، وکلا کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ بلاک بنایا جائے گا: ڈی جی ایم ڈی اے

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا ہے کہ نئی کالونی کے لئے سروے شروع کر دیا گیا ہے۔اس میں وکلا کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ بلاک بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہائی کورٹ ملتان بار کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

وفد کی قیادت صدر ہائی کورٹ بار سید ریاض الحسن گیلانی نے کی ، جبکہ جنرل سیکرٹری بار ملک سجاد حیدر میتلا ,ارکان مجلس عاملہ مہر نواز نول ، مخدوم معشوق حسین ، سید مجتبیٰ عثمان ، اور عمران محبوب بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا کہ حکومت پنجاب اور اعلیٰ عدالتی احکامات کے تناظر میں ایم ڈی اے جلد ہی ملتان میں ایک بڑی اور جدید طرز کی کالونی کے لئے سروے شروع کرے گی۔

اس کالونی میں وکلا برادری کے لئے الگ سے بلاک مخصوص کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کی بہتر تشکیل میں بارز کا کردار اہم ترین ہوتاہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئندہ کالونی میں وکلا کے لئے ایک الگ بلاک مختص کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ سے زیادہ وکلا کو اس نئی کالونی میں پلاٹس دئے جائیں گئے۔

اس موقع پر ہائی کورٹ بار کے صدر سید ریاض الحسن گیلانی نے کہا کہ میں حکومت پنجاب کا بے حد مشکورہوں جس کی وجہ آج وکلا برادری کو ان کا ایک بڑا حق مل گیا ھے، اپنے گھر کا خواب ہر وکیل کی خواہش ہے جسے پورا کرنے کے لئے میں نے کوشش شروع کی اور اللہ تعالیٰ نے کامیابی عطا کی۔ ان شاءاللہ جلدہی یہ خواب پورا ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button