Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پروفیسر ڈاکٹر علیم خان زکریا یونیورسٹی کے رجسٹرار تعینات، آفیسرز ایسوسی ایمپلائز ایسوسی ایشن کا احتجاج، سینئر آفیسرز منہ دیکھتے رہ گئے

زکریا یونیورسٹی کے رجسٹرار محمد زبیر خان مدت ملازمت پوری ہونے پر گزشتہ روز ریٹائرڈ ہوگئے جن کی جگہ پروفیسر آف زویالوجی ڈاکٹر علیم خان کو تین ماہ کے لئے رجسٹرار تعینات کردیا، جس کانوٹیفکیشن رات گئے جاری کیا گیا۔

ڈاکٹر علیم کی تعینات کی اطلاعات پر آفیسرز ایسوسی ایشن اور ایمپلائز کے عہدیدار وائس چانسلر آفس پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں یونین نے ڈاکٹر علیم کی تعیناتی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا، ایڈیشنل جسٹرار رانا جنگ شیر اور خیل کھور کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعلیم اس سیٹ کےلئے مناسب نہیں ہیں، ان کے شخصیت کے حوالے مثبت رائے نہیں پائی جاتی جبکہ یہ سیٹ آفیسرز کی ہے اس پر کسی ٹیچرکو تعینات کرنا ٹھیک نہیں ہوگا جبکہ ڈاکٹر علیم پر ہراسمنٹ کے حوالے سے شکایات پائی جاتی ہیں۔

ڈیرہ یونیورسٹی میں ان کے خلاف درخواست پر کارروائی ہوئی، جس پروائس چانسلر کاکہنا تھا کہ عارضی تقرری ہے جلد نیا رجسٹرار باہر سے لا کر لگایاجائے گا، جس پرآفیسرز کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں سے کسی افسر کو تعینات کیا جائے، 25 سال ہوگئے ہیں کام کرتے ہوئے ان پر باہرسے بندہ لاکر بٹھانے نہیں دیا جائے گا، یہ سراسر یونیورسٹی میں بےچینی پھیلانے کی کوشش ہے ۔

ایمپلائز یونین کا بھی کہناتھا کہ ملازمین کی اکثریت ڈاکٹر علیم سے خوش نہیں اس لئے کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے اس لئے کسی آفیسر کو تعینات کیا جائےبکیونکہ چار ماہ بعد ان کی ریٹائرمنٹ ہے، تاہم وائس چانسلر نے ان کےاعتراضات مسترد کردئے اور رات گئے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے بعد یونیورسٹی کے سینئر آفیسر ایڈیشنل رجسٹرار کامران تصدق اور اعجاز احمد منہ دیکھتے رہ گئے اور آفیسرز اورایمپلائز میں بےچینی پھیل گئی۔

دریں اثنا اطلاع کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں رجسٹرار اور خزانہ دار کی اسامیوں کےلئے دیا جانے والا اشتہار واپس لے لیا گیا ہےش ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اسامیوں کےلئے جو قواعد اورطریقہ کار لکھا گیا وہ گورنر سے منظور شدہ نہیں ہے جب یونیورسٹی کے سٹیچوز بھی منظور ہوچکےہیں، جس پر یہ اشتہار واپس لیکر سٹیچوز کے مطابق اشتہار دیاجائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button