Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر دین محمد زاہد چوتھی بار لیہ یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر تعینات

حکومت پنجاب نے لیہ یونیورسٹی کو کامیابی سے چلانے پر پروفیسر ڈاکٹر دین محمد زاہد کوچوتھی بار وائس چانسلر تعینات کردیا۔

قبل ازیں ان کی تعیناتی کی مدت میں تین بار توسیع کی گئی اور پروفیسر ڈاکٹر دین محمد زاہد ایک سال تک وائس چانسلر یونیورسٹی آف لیہ تعینات رہے، اب ایک بار پھروائس چانسلر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ڈاکٹر دین محمد زاہد کا کہنا ہے کہ میرا تعلق لیہ سے ہے، آسٹریلیا اور ترقی یافتہ ممالک میں کام کیا ، خواہش ہے یونیورسٹی آف لیہ کو عظیم جامعہ بناؤں، اگر حکومت مجھے وائس چانسلر کے فل اختیارات یا مستقل وی سی تعینات کرتی ہے تو لیہ کے لوگوں کا خواب پورا کروں گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button