Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی پروفیسر اپنوں سے تنگ، پنجاب یونیورسٹی چلی گئیں

زکریا یونیورسٹی کے سکول آف اکنامکس کی ایسوسی ایٹ پروفیسر اپنوں کے رویے سے تنگ دو سال کےلئے پنجاب یونیورسٹی چلیں گئیں

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے سکول آف اکنامکس کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فاطمہ فاروق دو سال کےلئے ڈیپوٹیشن پر پنجاب یونیورسٹی چلیں گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شعبہ میں بدلتے حالات نے ان کو مایوس کردیا وہ سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران شریف کے بیوہ ہیں انکے بعد اساتذہ کے ایک گروہ نے ان کے گرد گھیرا تنگ کیا، جس سے وہ سخت مایوس تھیں جبکہ نئی چیئرمین ڈاکٹر عذرا کے بننے کا امکان ہے جو کبھی ان کی مدمقابل رہی ہیں، ایسے میں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی جوائن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب یونیورسٹی نے ان کی ڈیپوٹیشن کا مراسلہ جاری کردیا جس میں کہاگیا ہے ان کو دو سال کےلئے تعینات کیا جاتا ہے ان کو دو ایڈوانس انکریمنٹ دی جائیں گی تقرری اور پروبیشن کی مدت ڈیوٹی جوائن کرنے کی تاریخ سے لاگو ہوگی، تقرری یونیورسٹی کے قوانین کے تحت کی جائے گی۔

تقرری کرنے والے سے متعلقہ انسٹی ٹیوٹ کی خالی آسامی پر چارج کیا جائے گا اور تنخواہ یونیورسٹی کے قوانین کے مطابق مقر کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button