Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے ویمن یونیورسٹی ملتان کی قائم مقام وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا

ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ منصور نے 3 جون کو استعفی دیا تھا جو ابھی زیر غور تھا کہ 22 جون کوان کا انتقال ہوگیا، جس کے بعد ڈاکٹر کلثوم پراچہ بطور پرو وائس چانسلر اپنے فرائض سر انجام دے رہی تھیں، تاہم انہوں نے یونیورسٹی ایکٹ کے تحت قائم مقام وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی ایکٹ کے تحت پرو وائس چانسلر یونیورسٹی کے معاملات کو ہموار طریقے سے چلانے کےلئے قائم مقام وائس چانسلر کا چارج لے سکتا ہے لیکن یہ روز مرہ کی ڈاک اور چھوٹے معاملات حل کرسکیں گی، تاہم بڑی پالیسی میکنگ کا کوئی فیصلہ نہیں کرسکیں نہ ہی خزانہ کی حوالے سے کوئی پالیسی بناسکیں گی، ان کا یہ چارج مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی یا ان کی پرو وائس چانسلر شپ تک برقرار رہے گا، جس کی مدت مارچ 2026 میں ختم ہوگی۔

واضح رہے ان سے قبل بھی ڈاکٹر کلثوم یہ فرائض سر انجام دے چکی ہیں، مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کے بعد پرو وائس چانسلر ان کے کردار پر ڈاکٹر فرخندہ کی طرف سے مزحمت کاسامنا تھا، جس کا ذکر انہوں نے اپنے استعفیٰ میں بھی کیا۔

دوسری طرف یونیورسٹی کے حلقوں نے قائم مقام وائس چانسلر شپ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے ڈاکٹر کلثوم پراچہ ملازمین کےلئے ہمدردانہ رویہ اختیار کریں گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button