Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر ہائی ٹیک لیبارٹری کا افتتاح

فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز بہاو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر بانی ہائی ٹیک لیبارٹری کا افتتاح کیاگیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی تھےہائی ٹیک لیبارٹری کو ڈاکٹر مسعود کی خدمات کو سراہتے ہوئے وائس چانسلر نے ان کے نام سے منسوب کیا ۔

ڈین پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو ہائی ٹیک لیب کے مختلف سیکشن کا دورہ کرایا۔

انہوں نے وائس چانسلر کو بتایا کہ ہائی ٹیک لیب تین حصوں پر مشتمل ہے۔ جس میں مائیکرو سکوپی ، کرومیٹوگرافی اور مولیکولر بیالوجی سیکشنز شامل ہیں۔ یہ لیبارٹری جدید آلات سے مزین ہے۔

اس لیبارٹری کے ذریعے جنوبی پنجاب کے لائیو سٹاک اور پولٹری فارمرز کو سٹیٹ آف دی آرٹ سے تشخیص اور تکنیکی سہولیات نہایت مناسب نرخ پر میسر ہوں گی۔

بعد ازاں فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کے کمیٹی روم میں باقاعدہ طور پر اس لیب کی اہمیت اور افادیت کے بارے مکمل بریفنگ دیتے ہوئے ڈین پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو آگاہ کیا کہ اس لیب کو تقریبا 55 ملین کے جدید آلات سے مزین کیاگیا ہے۔

جس کے اخراجات ہائر ایجوکیشن کمیشن کے BZU Strengthening پراجیکٹ اور فیکلٹی کی اپنی آمدن سے پورے کیے گئے۔

انہوں نے وائس چانسلر کو فیکلٹی ممبران کے مختلف اداروں سے حاصل کیے گئے تحقیقی پراجیکٹس کے بارے میں بھی بتایا کہ جو کہ اس لیب کی تکنیکی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اہم کردار رکھتے ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز میں پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر ہائی ٹیک لیبارٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز بہائالدین زکریایونیورسٹی ایک عرصہ سے جنوبی پنجاب کے لائیو سٹاک اور پولٹری فارمرز کی اقتصادی و معاشی بہتری اور ترقی کے لیے کوشاں ہے اور اس فیکلٹی آف ویٹرنری میں قائم جدید لیبارٹری ، بہترین تشخیصی آلات اور قابل سٹاف سے لیس ہے۔

اس سے لائیو سٹاک اور پولٹری فارمرز بالواسطہ طور پر مستفیذ ہوپائیں گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button