Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈاکٹر محمد خرم افضل کو بڑی ذمے داری مل گئی

وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ملتان نے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد خرم افضل کو ہیومن نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی بطور چیئرمین ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیںز ڈاکٹر محمد خرم افضل نے اپنے عہدے کا چارج لے کر ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کردی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن کی ترقی و طلباء و طالبات کی بہترین تعلیم وتربیت کیلئے کام کریں گے، ڈیپارٹمنٹ ہیومن نیوٹریشن کو مزید بہتر بنایا جائے گا جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا طلباء و طالبات کو اعلیٰ معیار کی تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ ہمارے طلبہ وطالبات عملی زندگی میں جا کر ملک وقوم کی اچھے انداز میں خدمت کر سکیں۔

ڈاکٹر خرم افضل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ شعبے کو تعلیم و تحقیق کی نئی منزلوں سے روشناس کرائیں گے، اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ نے ڈاکٹر خرم افضل کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیاز ڈاکٹر خرم افضل کا تعلق ملتان کے ایک معروف تعلیمی گھرانے سے ہے انکے والد پروفیسر ڈاکٹر افضل خان نے بانی ڈین فیکلٹی آف فارمیسی بہالدین زکریا یونیورسٹی کے طور پر خدمات انجام دیں۔ حال ہی میں انکی ہمشیرہ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل کو ڈین فیکلٹی آف فارمیسی مقرر کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button