پروفیسر ڈاکٹر نعمان عباسی کا بڑا اعزاز
زکریا یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کےسابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نعمان عباسی کو "صادق پبلک سکول” بہاولپور کے ممبر بورڈ آف گورنرز تعینات کردیا گیا۔
پنجاب حکومت کی طرف سے جاری ہونےوالے مراسلے کے مطابق صادق پبلک سکول کے بورڈ آف گورنر ز کی تشکیل نو کی گئی جس میں ڈاکٹر نعمان عباسی کو تین سال کےلئے ممبر بی اوجی تعینات کردیاگیا ڈاکٹر نعمان عباسی انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز میں پروفیسر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں وہ ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ بھی ہیں جبکہ . پنجاب کی بہت سی یونیورسٹیوں کی کمیٹیوں اور بروڈز کے بھی ممبر ہیں نیشنل بزنس ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کا ممبر ہیں . چیئرمین، الحاق کمیٹی زکریا یونیورسٹی کے فرائض بھی ان کی ذمے داری میں آتے ہیں سابق چیئرمین، یونیورسٹی پرچیز کمیٹی رہ چکے ہیں علاوہ ازیں یونیورسٹی کی فنانس پلاننگ کمیٹی اور ایس این ای کے ممبر بھی رہ چکے ہیں ایچ ای سی کے تسلیم شدہ مختلف جرائد کے چیف ایڈیٹر اور ایسوسی ایٹ ایڈیٹررہے. پی ایچ ڈی اور بہت سے ایم فل کے طلبا کو ریسرچ ورک کراچکے ہیں ۔