Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد دلشاد کو قومی کونسل برائے ٹیچر ایجوکیشن کے ممبر تعینات

ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی طرف سے چئیر مین شعبہ ایجوکیشن جامعہ زکریا ملتان پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد دلشاد کو قومی کونسل برائے ٹیچر ایجوکیشن کا ممبر تعینات کر دیا گیا۔

ان کی یہ تقرری آئیندہ چار سال کے لئے کی گئی ہے کونسل پاکستان میں تربیت اساتذہ کے لئے پالیسی سازی کرتی ہے اور معیار کے مناسب جائزے کے بعد تربیت اساتذہ کے پروگراموں کی مختلف درجوں میں منظوری دیتی ہے ۔

ڈاکٹر رانا دلشاد کی اس تعیناتی کی خبر پر جنوبی پنجاب کے تعلیمی اور سماجی حلقوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے اور اسے جامعہ زکریا ملتان اور پورے خطے کے لئے اعزاز قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تربیت اساتذہ کے شعبے میں پروفیسر دلشاد کے وسیع تجربے اور خدمات کے پیش نظر ان کی قومی سطح کے ادارے کی فیصلہ سازی میں شرکت سے ٹیچر ایجوکیشن سیکٹر پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button